سندهي سرائیکی پښتو English

سعدیہ عاطف ہمیں بتاتی ہیں کہ جب والدین  آٹزم کی علامات دیکھنا شروع کردیں تو انہیں کیا کرنا چاہئے؟

آٹِزم کی علامات عمر اور مرض کی نوعیت کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہیں۔ یہ علامات بچپن میں نمایاں ہونے لگتی ہیں۔ ان کی جلد از جلد تشخیص بہت ضروری ہے کیونکہ جلدی درست اقدامات سے مریض کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ آٹِزم کی کچھ اہم علامات یہ ہیں:

- Genetics can play a role in increasing the risk of developing autism. This includes chromosome conditions such as tuberous sclerosis.

- Higher parental age, the more chances of autism in children


  • عمر کے حساب سے بولنا دیر سے یا کم سیکھنا
  • ایکولیلیا(echolalia) یعنی الفاظ بار بار دہرانا
  • مختلف حرکات بار بار کرنا (جیسے ہاتھ زور زور سے لہرانا، جسم یا سر کو آگے پیچھے ہلانا وغیرہ)
  • آنکھیں کم یا بالکل نہ ملانا
  • لوگوں سے بات کرتے ہوئے اور تعلقات قائم کرنے میں مشکلات کا سامنا (جیسے بات کرنے یا کھیلنے میں مشکلات) 
  • مخصوص چیزوں یا کاموں سے غیر معمولی رغبت ہو جانا
  • وابستگی کا اظہار نہ کرنا(جیسے لاڈ پیار نہ کرنا، گلے نہ لگنا) 
  •  اپنے معمولات میں تبدیلیاں لانے میں مشکلات کا سامنا(جیسے نیند یا روز مرہ کے کاموں کا وقت تبدیل کرنے میں مشکلات) 

والدین کو اپنے بچوں کا دھیان رکھنا چاہیے اور کسی شک کی صورت میں بچے کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے جو ابتدائی سکریننگ(screening) کر کےضروری ہو تو باقاعدہ جانچ(evaluation) کرتا ہے۔ آٹِزم کے لیے سکریننگ اور جانچ ماہرین کی ایک ٹیم کرتی ہے جس میں نیورولوجسٹ(neurologist) ، سپیچ تھیراپسٹ(speech therapist) اور ماہرامراضِ اطفال(paediatrician) ہوتے ہیں۔

عمر کے حساب سے بھی آٹِزم کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ نوجوانوں اور بڑوں کو بھی آٹِزم کی علامات کا خیال رکھنا چاہیے۔ آٹِزم کے ہر مریض میں یہ علامات مختلف شدت کے ساتھ ظاہر ہوتی ہیں اور ایک ڈاکٹر ہی یہ طے کر سکتا ہے کہ یہ شخص آٹِزم کا مریض ہے یا نہیں۔
آپ بچوںمیں آٹِزم کی علامات اور مختلف عمر کے لوگوں میں آٹِزم کی نشانیوں کی تفصیل یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ بڑے ہیں تو مزید تفصیلات یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

You can find out more about autism in children including a complete list of signs and symptoms by age groups here, or if you’re an adult, you can read more here.

By visitng our site, you agree to use of cookies to enhance your browsing experience.  I Agree