سندهي سرائیکی پښتو English

ڈاکٹر مریم حیدر اور ڈاکٹر تانیا سومرو "ASD" یعنی آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کی کچھ اہم علامات اور نشانیوں کے بارے میں بتا رہی ہیں۔

یہ بات پریشان کن بلکہ خوف ناک ہو سکتی ہے کہ آپ کے بچے کی نشونما معمول کے مطابق نہیں ہو رہی لیکن آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ بات زیادہ غیر معمولی نہیں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ اس سیکشن کا مقصد آپ کو یہ سمجھانا ہےکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی نشونما کیسےہوتی ہے۔

ہر عمر کے کچھ سنگِ میل ہوتے ہیں جو بچے کو طے کرنے ہوتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نشونما معمول کے مطابق ہورہی ہے یا نہیں۔ یاد رکھیں کہ ہر بچے کی نشونما مختلف طریقے سے ہوتی ہے اور تب تک پریشانی کی کوئی بات نہیں جب تک نشونما میں بہت زیادہ تاخیر نہ ہو۔ بہرحال اس حوالے سے اپنی کسی بھی قسم کی پریشانی کو فوری طور پر ظاہر کرنا چاہیے۔ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہر پریشانی بتانے سے آپ کے بچے میں نشونما کی کوئی نئی خرابی سامنے نہیں آئے گی لیکن محتاط رہنابہرحال بہتر ہے۔

اہداف

ہر بچہ دوسروں سے مختلف ہوتا ہے۔ خصوصاً زندگی کے پہلے پانچ سال ہر بچے کی نشونما مختلف طریقے سے ہوتی ہے۔ لیکن کچھ سنگِ میل ہربچے کو پانچ سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے عبور کر لینے چاہئیں۔ مندرجہ ذیل فہرست آپ کو یہ سمجھنے میں مدد دے گی کہ آپ کا بچہ یہ سنگِ میل عبور کر رہا ہے یا نہیں۔

  • تین سے چار ماہ کی عمر تک

    • چہروں کو دھیان سے دیکھنااور نظروں سے چلتی ہوئی چیزوں کاتعاقب کرنا 
    • مانوس چیزوں اور لوگوں کو پہچاننا 
    • آپ کی آواز سن کر مسکرانا 
    • آوازوں کی طرف سر گھمانا 
    • Visually tracks/people and objects
  • سات ماہ کی عمر تک

    • دوسروں کے جذبات پر ردِ عمل کا اظہار کرنا 
    • رو بہ رو ہو کر کھیلنا 
    • آدھ چھپی چیزوں کو ڈھونڈنا 
    • ہاتھوں اور منہ سے کھوجنا 
    • پہنچ سےباہر چیزوں کو پانے کی کوشش کرنا 
    • اپنا نام پکارے جانے پر ردِ عمل دینا 
    • خوشی اور ناراضی کو ظاہر کرنے کے لیے آوازوں کا استعمال کرنا 
    • مختلف آوازیں نکالنا 
  • ایک سال کی عمر تک

    • لوگوں اور ان کی آوازوں کی نقل کرنے میں مزہ آنا 
    • سادہ کھیلوں (جیسے پکڑن پکڑائی) میں مزہ آنا 
    • چیزوں کا معائنہ کرنا اور چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا 
    • کسی بات سے منع کرنے پر رد عمل دینا
    • سادہ اشاروں کا استعمال 
    • بدلتے لہجوں میں آوازیں نکالنا 
    • ایک ایک لفظ بولنا (جیسے دادا، ماما، اوہو وغیرہ) 
    • اپنا نام بولنے والے کی طرف مڑنا 
  • دو سال کی عمر تک

    • دوسروں کی حرکات کی نقل کرنا 
    • دوسرے بچوں کو دیکھ کر پر جوش ہوجانا 
    • کئی الفاظ سمجھ پانا 
    • بہت دورچھپی چیزیں بھی ڈھونڈ نکالنا 
    • مختلف تصویروں اور چیزوں کی طرف نام سے اشارہ کرنا 
    • رنگ اور بناوٹ کےحساب سے چیزوں کی شناخت کرنا 
    • سادہ کھیلوں میں مختلف لوگوں کے کردار ادا کر سکنا 
    • دوسروں سے بات کرنے کے لیے دو الفاظ کو ملا سکنا 
    • سادہ ہدایات پر عمل کرنا 
    • مانوس لوگوں اور چیزوں کے نام سمجھنا 
  • تین سال کی عمر تک 

    • آزادانہ طریقے سے محبت اور دوسرے جذبات کا اظہار کرنا  
    • کھلونوں کو چلانے کے قابل ہونا 
    • کھیلوں میں مختلف لوگوں کے کردار ادا کرنا 
    • چیزوں کو بناوٹ اور رنگ کے حساب سے تقسیم کرنا اور چیزوں کو تصویروں سے جوڑنا 
    • دو یا تین حصوں پر مشتمل ہدایات پر عمل کرنا 
    • بات چیت کے لیے سادہ جملوں کا استعمال (جیسےباہر جاؤ) 
    • ضمیر (میں ، تم ، مجھے وغیرہ) اور جمع (گاڑیاں، بلیاں وغیرہ) 
    • دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے میں دل چسپی ظاہر کرنا 
    • Enjoys listening to short stories, songs and rhymes
    • Begins developing rhythm
    • Scribbles
    • Has good balance
    • Undresses self
  • چار سال کی عمر تک

    • دوسرے بچوں سےتعاون کرنا 
    • کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنا 
    • کچھ رنگوں کے نام معلوم ہونا 
    • گنتی کو سمجھنا 
    • پانچ سے چھ الفاظ کے جملے بولنا 
    • کہانیاں سنانا 
    • اتنا واضح بولنا کہ کوئی اجنبی بھی بات کو سمجھ سکے 
    • تین حصوں والی ہدایات کو سمجھنا 
    • مماثلت اور فرق کو سمجھنا 
  • پانچ سال تک کی عمر تک

    • اپنے دوستوں کی طرح ہونے کی خواہش کرنا 
    • گانے/ ناچنے اور اداکاری کو پسند کرنا 
    • حقیقت اور خیالات میں فرق کر نے کے قابل ہونا 
    • زیادہ آزادی کا اظہار کرنا 
    • کم از کم دس چیزوں کو گن سکنا اور کم از کم چار رنگوں کے نام درست بتانا 
    • پانچ لفظوں سے زیادہ کے جملے بول سکنا اور زیادہ طویل کہانیاں سنانا 
    • Uses toilet independently
    • Has a good grip

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا بچہ ان اہداف کو پانے میں پیچھے رہ رہا ہے تو ممکن ہے اس کی نشونما پوری طرح نہ ہو رہی ہو۔ مزید تفصیلات کے لیے بچوں میں آٹِزم کی علامات پر ہمارا سیکشن دیکھیے۔

By visitng our site, you agree to use of cookies to enhance your browsing experience.  I Agree