سندهي سرائیکی پښتو English

اب مجھے تشخیص کروانے کی کیا ضرورت ہے؟

شاید آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ جب ساری زندگی تشخیص کے بغیر گزر گئی تو اب تشخیص کیوں کرواؤں! تشخیص سے آپ کی زندگی بہت بہتر ہوسکتی ہے۔ جب یہ معلوم ہوجائے گا کہ آپ کو اصل میں مسئلہ کیا تھا تو یہ آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے خود ایک تسکین کا باعث ہوگا۔ کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے پہلا قدم اسے جاننا اور سمجھنا ہوتا ہے۔ آپ کے لیے یہ بات بھی باعث تسکین ہوگی کہ بہت سے لوگ آٹِزم کے باوجود بلکہ کئی بات اس کی وجہ سے بہت اچھی اور کامیاب زندگیاں گزارتے ہیں۔ آٹِزم سے متاثرہ کچھ افراد کو قدرت نے موسیقی، حساب اور آرٹ وغیرہ میں غیر معمولی صلاحیتوں سے نواز رکھا ہوتا ہے۔ آٹِزم سے متاثرہ افراد میں سے چالیس فیصد کے قریب ذہانت میں ایک عام شخص کے برابر یا اسے سے آگے ہوتے ہیں۔ کچھ خوش گوار شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں جب کہ بہت سے کامیابی سے ملازمت کر رہے ہیں۔ درست تشخیص سے آپ آٹِزم سے متعلق کام کرنے والے اداروں اور ڈاکٹروں کی مدد حاصل کر سکیں گے۔ اگر آپ کو شک ہے کہ آپ کو آٹِزم ہو سکتا ہے تو تشخیص کے عمل سے گزرنے میں دیر نہ کریں اور بھرپور زندگی گزارنے کے لیے درکار سپورٹ حاصل کریں۔

بڑوں کےلیے آٹِزم کی تشخیص کا طریقہ

بڑوں میں آٹِزم کی تشخیص کے بہت محدود طریقے ہیں حالاں کہ پچھلے کچھ سالوں میں آٹِز م سے متعلق آگہی کافی بڑھی ہے۔ اگر اوپر دی گئی علامات آپ کو خود میں نظر آتی ہیں تو یہ کچھ ٹیسٹ ہیں جو تشخیص میں ڈاکٹر کی مدد کر سکتے ہیں:

  • https://www.additudemag.com/screener-autism-spectrum-disorder-symptoms-test-adults/
  • Does not share sounds, smiles or other facial expressions by 9 months
  • Does not babble by 12 months
  • No gestures such as pointing, showing, reaching or waving by 12 months
  • No expressive vocabulary by 16 months
  • https://psychcentral.com/quizzes/autism-test/
  • Any loss of speech, babbling or social skills at any age
  • Does not respond to name by 12 months

اگر ڈاکٹر کو محسوس ہو کہ آپ کو آٹِزم ہوسکتا ہے تو وہ بچوںمیں آٹِزم کی تشخیص کے ٹیسٹوں جیسے کچھ ٹیسٹ کروا سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ ڈاکٹر آپ کے والدین یا دیکھ بھال کرنے والوں سے بھی بات کرنا چاہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ بچپن میں آپ میں آٹِزم کی نشانیاں اور علامات تھیں یا نہیں۔ اگرچہ یہ طریقہ بہت قابل اعتماد نہیں ہے لیکن ماضی کا میڈیکل ریکارڈ نہ ہونے کی صورت میں اسی سے کام چلایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ میں آٹِزم کی تشخیص ہوجائے تو ڈاکٹر آپ کو سپیشلسٹ کے پاس بھیجے گا اور وہ آپ کو اگلے اقدامات کے بارے میں بتائے گا

By visitng our site, you agree to use of cookies to enhance your browsing experience.  I Agree