سندهي سرائیکی پښتو English

بڑوں میں آٹِزم

ممکن ہے اس ویب سائٹ کو پڑھتے ہوئے آپ یہ سوچ رہے ہوں کہ شاید آپ کو بھی آٹِزم ہے۔ آٹِزم کی تشخیص کچھ ہی عرصہ پہلے بہتر ہوئی ہےلیکن اس میں زیادہ توجہ بچپن کے شروع میں تشخیص کرنے پر دی جاتی ہے۔ اگر آپ کو صرف معمولی سا آٹِزم ہے تو ممکن ہے اس کی تشخیص نہ ہو سکی ہو یا اسے کچھ اور سمجھ لیا گیا ہو۔

امریکی ماہرینِ نفسیات کی انجمن (APA) کی نفسیاتی امراض کی کتاب DSM Vکو ڈاکٹرنفسیاتی خرابیوں کی تشخیص کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کتاب کے مطابق کسی شخص کو آٹِزم ہو سکتا ہے اگر اسے درج ذیل میں مسائل کا سامنا ہے۔

‌أ. معاشرتی روابط اور میل جول

  • جذبات کو سمجھنا
  • جسمانی حرکات و اشارات کو سمجھنا
  • تعلقات قائم کرنے یا نبھانے میں مشکلات
  • معاشرتی میل جول کے لیے درکار اشاروں کے استعمال میں مسائل
  • No expressive vocabulary by 16 months
  • No meaningful two-word phrases (not including imitating or repeating) by 24 months
  • Any loss of speech, babbling or social skills at any age
  • Does not respond to name by 12 months

‌ب. طرزِ عمل میں محدود حرکات کو بار بار دہرانااور درج ذیل میں سے دو علامات کا ظاہر ہونا

  • مخصوص جسمانی حرکات کو دہرانا
  • باتوں، جسمانی حرکتوں یا چیزوں کے استعمال میں بہت محدود طریقے اپنانا یا انھیں بار بار دہرانا(مثلاً ایکولیلیا)
  • چیزوں کی ترتیب پراصرار کرنا
  • ایک مخصوص موضوع پر محدود اور شدید دل چسپی لینا
  • ماحول کا بے حد اثر لینا یا بالکل اثر نہ لینا
  • No meaningful two-word phrases (not including imitating or repeating) by 24 months
  • Any loss of speech, babbling or social skills at any age
  • Does not respond to name by 12 months

ان میں سے ہر علامت کی کچھ مثالیں نیچے دی گئی ہیں۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اگرچہ یہ علامات آپ کی زندگی کو دوسروں سے مختلف بنا سکتی ہیں لیکن ان میں سے ہر ایک کے ساتھ کچھ خوبیاں بھی ہوتی ہیں جنھیں درست طریقے سے ڈھونڈنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

By visitng our site, you agree to use of cookies to enhance your browsing experience.  I Agree