سعدیہ عاطف ابتدائی تشخیص کو "گولڈن کی" کہتی ہیں ۔ وہ بتا رہی ہیں کہ ابتدائی مداخلتیں کیسے فائدہ مند ہیں اور بچوں کی نشونما میں کیسے مدد کرتی ہیں۔
سکریننگ اور تشخیص مکمل ہوجانے کے بعد ڈاکٹروں نے بتا دیا کہ آپ کے بچےکو آٹِزم ہے۔ اب آگے کیا کرنا چاہیے؟ آپ کو تشخیص مکمل ہوتے ہی اپنے بچے کا آٹِزم کا سفر شروع کردینا چاہیے۔ آپ جتنا جلدی شروع کریں گے یہ آپ کے بچے کے لیے اتنا ہی اچھا ہوگا۔
اگر آپ کا بچہ تین سال سے کم عمر کا ہے توآپ پڑھتے رہیے۔ آپ بروقت مداخلت سے شروع کر لیں ۔ اگر آپ کا بچہ تین سال سے کم عمر کا نہیں تو آٹِزم کے علاج والا سیکشن دیکھیے۔
بروقت مداخلت کیا ہے؟
بروقت مداخلت سے مراد ہے آٹِزم کی تشخیص ہوتے ہی متعلقہ ڈاکٹروں کی مدد سے اپنی معلومات کے مطابق عمل درآمد شروع کردینا۔ بلکہ باقاعدہ تشخیص سے پہلے بھی مناسب اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ جوں ہی آپ کے بچے میں آٹِز م کی تشخیص ہوجائے تو علاج میں تاخیر آپ کے بچے کو نقصان ہی پہنچا سکتی ہے۔ بروقت مداخلت کے کچھ طریقے یہ ہیں:
-
فیملی ٹریننگ
-
بول چال کا علاج (speech therapy)
-
سننے کے آلات کا استعمال
-
جسمانی علاج
-
خوراک سے علاج
- No meaningful two-word phrases (not including imitating or repeating) by 24 months
- Any loss of speech, babb
بروقت اقدامات کیوں ضروری ہیں؟
آٹِزم کی علامات اٹھارہ ماہ کے بچوں میں بھی ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ بروقت مداخلت سےبچوں کی زندگی پر بہت مفید اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ آٹِزم کی تشخیص ہوتے ہی مزید وقت ضائع کیے بغیر متعلقہ اقدامات کرنا بہت ضروری ہے۔
بروقت مداخلت کیوں بہتری کا سبب بنتی ہے؟
بروقت مداخلت سے بچے کے آئی کیو (IQ)، اس کی بول چال اور اس کے معاشرتی تعلقات سب پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جب ایک بچہ تین سال سے کم عمر کا ہوتا ہے تو اس کا ذہن تبدیلی کو آسانی سے قبول کرلیتا ہے۔ ایک کم عر بچے کے دماغ میں سیکھنے اور مخصوص مفید عادات کو اپنانے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ دماغ کی تبدیلی کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے۔
والدین کا بروقت کردار ادا کرنا بھی بچوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ گھر پر خاص طور پر تیار کی گئی مشقوں اورخاص حکمت عملی(جیسے انفرادی لحاظ سے تیار کیے گئے اہداف، کھلونوں سے کھیلنا اور بات چیت کرتے رہنا) کے استعمال سے بچہ مستقبل میں پریشان کن رویے اپنانے سے بچ سکتا ہے۔ بروقت مداخلت سے آپ اپنے بچےکو آٹِزم سے لڑنے کا ایک موقع دیتے ہیں۔