عمومی سوالات
آٹسٹک لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا رہتا ہے؟
آٹسٹک بچوں اور بالغ افراد کو دو بنیادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پہلا یہ کہ انہیں لوگوں کے ساتھ رابطہ کرنے اور بات چیت میں مشکلات درپیش رہتی ہیں۔ ان کے لیے کسی مکالمہ کو جاری رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ اس کی علاوہ ان کے لیے یہ سمجھنا بھی مشکل ہوتا کہ کسی سے بات کرتے وقت کتنا فاصلہ اختیار کرنا چاہیے۔ دوسرا، ان میں محدود یا بار بار دہرائے جانے والے رویے، دلچسپیاں اورسرگرمیاں واضع نظر آتی ہیں۔ مثال کے طور پر کسی چیز میں بے جا دلچسپی دکھانا ، پیچیدہ معمولات یا حرکتوں کو دہرانا، بار بار دہرائی جانے والی جسمانی حرکات ، الفاظ یا فقروں کو دہرانا یا کچھ آوازوں کے لئے انتہائی حساس ہونا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کئی آٹسٹک لوگوں میں دیگرمسائل بھی پائے جاتے ہیں جو آٹزم کے بنیادی مسائل کو مزید پیچیدہ کر دیتے ہیں۔ ان مسائل میں ذہنی، نشونماتی، اعصابی ، دماغی صحت، جنیاتی اور سیکھنے کے مسائل شامل ہیں۔
متعلقہ سوالات
آٹزم ریسرچ میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے؟
آٹِزم سے متاثرہ افراد تعلقات قائم نہیں کر سکتے؟
آٹِزم والے بچوں کو صرف سپیشل بچوں کے سکولوں میں ہی بھیجا جا سکتا ہے؟
کیا آٹزم کا شکار شخص خود مختار طور پر کامیاب زندگی گزار سکتا ہے؟