عمومی سوالات
آٹِزم سے متاثرہ افراد معاشرت سے عاری ہوتے ہیں؟
اگرچہ آٹِزم سے متاثرہ افراد معاشرتی تعلقات میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں لیکن انھیں اپنے گھر والوں اور دوستوں کا ساتھ ہونا بہت اچھا لگتا ہے۔ درست راہ نمائی اور حوصلہ افزائی سے وہ نئے معاشرتی تعلقات قائم کرنا بھی سیکھ سکتے ہیں۔ یہ عمل شروع میں ذرا مشکل ہوتا ہے لیکن بہت سے افراد وقت کے ساتھ ساتھ آٹِزم کے سکیل پر بہتر ہوجاتے ہیں۔ آٹِزم سے متاثر ہونے والے کچھ لوگوں کو اپنی ہی صحبت میں رہنا بھی پسند ہوتا ہے لیکن ایسا تو ان لوگوں میں بھی ہوتا ہے جو اس سے متاثر نہیں ہوتے۔
متعلقہ سوالات
کیا سپیکٹرم پر سب ایک جیسے ہیں؟
کیا آٹزم سے متاثرہ افراد کی ذہنی صلاحیتیں کم ہوتی ہیں؟
کتنی جلد آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر کو تسلیم کیا جاسکتا ہے؟
اگر کسی کو لگے کہ اسے آٹزم کا مسئلہ ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟