Why diet is important?
آٹِزم سے آپ کو بچے کی کھانے کی عادتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ مخصوص غذاؤں سے الرجی، کھانے کے وقت بے قابو ہوجانےاور غذاؤں کے بارے میں رسموں سے آپ کے بچے میں غذائیت کی کمی ہوسکتی ہے۔ ناکافی غذائیت کی وجہ سے ذہنی اور جسمانی نشو و نما متاثر ہو سکتی ہے یا موٹاپے اور دل کے امراض جیسی بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ یہ آرٹیکل آٹِزم والے بچوں کی خوراک کے حوالے سے آپ کی رہ نمائی کرے گا
آٹِزم اور گلوٹن فری کیسین فری غذا(GFCF)
بہت سے بچوں کو معدے اور آنتوں کے مسائل(جیسےاسہال، قبض، معدے میں تکلیف، گیس، اپھارہ اور کسی غذا سےالرجی )لاحق ہو جاتےہیں۔اگرچہ اس حوالے سے کوئی اتفاق رائے نہیں ہے تاہم کچھ والدین بچے کی خوراک سے کیسین(دودھ میں پایا جانے والا پروٹین) یا گلوٹن(گندم میں پایا جانے والا پروٹین) نکال دینے سے علامات میں بہتری محسوس کرتے ہیں۔
یسی خوراک کو گلوٹن فری کیسین فری(GFCF) غذاکہا جاتا ہے۔ یہ نقصان دہ نہیں ہے لیکن یہ کسی ماہرِ غذائیت کی نگرانی میں لینی چاہیے۔
کا مطلب ہےاپنے بچوں کی خوراک میں سے کیسین(جو دودھ سے بنی تمام اشیاء میں پایا جاتا ہے) اور گلوٹن(جوگندم اور جو سے بنی ہوئی چیزوں میں پایا جاتا ہے) نکال دینا۔ اس کے لیے دودھ، پنیر، دہی، پاستا، ڈبل روٹی اور آئس کریم وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس حوالے سے بھی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کہ بچہ کون سی تیار شدہ غذائیں لے رہا ہے کیوں کہ ان میں بھی گلوٹن اور کیسین والے اجزا شامل ہوسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر برگر، مایونیز، ساس اور حتیٰ کہ مکھن سے بھی پرہیز ضروری ہو جاتا ہے۔ اس حوالے سے غذاؤں کے لیبل چیک کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے کیوں کہ GFCF کا فائدہ صرف تب ہوتا ہے جب ان پروٹینز سے پوری طرح پرہیز کیا جائے۔اگرچہ اس بات کو باقاعدہ طور پر کہنے کےلیے معقول ثبوت نہیں موجود نہیں ہیں تاہم تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ GFCF خوراک چھہ ماہ تک باقاعدگی سے استعمال کرنےسے بہت سے بچوں کے بولنے، غصہ آنے اور دورے پڑنے جیسے مسائل کم ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھیے کہ ضروری نہیں کہ اس خوراک سے آٹِزم سے متاثرہ تمام بچوں کو فائدہ پہنچے اور اس کا زیادہ اثر انھی بچوں پر ہوتا ہے جنھیں دائمی غذائی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
کسی ماہرِ غذائیت کی نگرانی اس لیے ضروری ہے کیوں کہ وہ آپ کو کھانے کی منصوبہ بندی کر کے دیتے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے بچے کو متوازن غذا مل رہی ہے۔ GFCF خوراک بہت محدود ہوسکتی ہے اور اگر اس پر مناسب طریقے سے عمل نہ کیا جائے تو بچے میں غذا ئیت کی کمی پیدا ہوسکتی ہے۔ ایک ماہرِ غذائیت ہی ساتھ لینے کے لیے کچھ سپلیمنٹ یا ملٹی وٹامن کا مشورہ دے سکتا ہے۔
Working with a dietitian is crucial because they can help you plan meals and make sure your child is getting adequate nutrition. The GFCF diet can be highly restrictive and can put your child at risk of malnutrition if it is not implemented properly. A dietitian can prescribe any supplements or multivitamins if and as needed.