عمومی سوالات
کیا میرا آٹسٹک بچہ نارمل سکول میں جا سکتا ھے؟
آٹسٹک بچے کے اسکول کا انتخاب اسکے والدین پر منحصر ہوتا ہے۔ بچے کو کسی نارمل سکول یا کسی مخصوص آٹزم سکول میں بھیجا جا سکتا ہے، اگر اس بات کو یقینی بنا لیا جائے کہ نارمل اسکول کا عملہ آپکے بچے کی حالت کو پوری طرح سمجھے اور اس کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرے۔ کچھ محققین کا کہنا ہے کہ آٹسٹک بچے کو نارمل اسکول میں بھیجنے سے بہت فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ اسےنارمل ہم عمر بچوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
متعلقہ سوالات
کیا سپیکٹرم پر سب ایک جیسے ہیں؟
آٹِزم سے متاثرہ افراد معاشرت سے عاری ہوتے ہیں؟
کیا آٹزم کا مسئلہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جا رہا ہے
اگر کسی بچے میں آٹزم کی تشخیص ہو جائے تو والدین کو کیا کرنا چاہیے؟