عمومی سوالات
آٹِزم سے متاثرہ افراد معاشرت سے عاری ہوتے ہیں؟
اگرچہ آٹِزم سے متاثرہ افراد معاشرتی تعلقات میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں لیکن انھیں اپنے گھر والوں اور دوستوں کا ساتھ ہونا بہت اچھا لگتا ہے۔ درست راہ نمائی اور حوصلہ افزائی سے وہ نئے معاشرتی تعلقات قائم کرنا بھی سیکھ سکتے ہیں۔ یہ عمل شروع میں ذرا مشکل ہوتا ہے لیکن بہت سے افراد وقت کے ساتھ ساتھ آٹِزم کے سکیل پر بہتر ہوجاتے ہیں۔ آٹِزم سے متاثر ہونے والے کچھ لوگوں کو اپنی ہی صحبت میں رہنا بھی پسند ہوتا ہے لیکن ایسا تو ان لوگوں میں بھی ہوتا ہے جو اس سے متاثر نہیں ہوتے۔
متعلقہ سوالات
آٹزم ریسرچ میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے؟
آٹِزم سے متاثرہ افراد معاشرت سے عاری ہوتے ہیں؟
آٹِزم سے متاثرہ افراد بات دوسروں تک پہنچانے کے ابتدائی مراحل بھی نہیں سیکھ پاتے؟
آٹِزم سے متاثرہ افراد کو ساری زندگی دیکھ بھال کی ضرورت رہتی ہے؟