آٹزم دنیا بھر میں ہر 59 افراد میں سے 1 پر اثر انداز ہوتا ہے۔
Dr. Stephen Shore
آٹِزم(autism) یا ASD سے مراد ایک ایسی پیچیدہ بیماری ہے جو سی ڈی سی(CDC) کے مطابق ہر اُنسٹھ(59) میں سے ایک شخص کو متاثر کرتی ہے۔ آٹِزم سے اس بات پر فرق پڑتا ہےکہ انسان اپنے ارد گرد کے لوگوں اور اپنے ماحول کے ساتھ کیسا رویہ رکھتا ہے۔ اس مرض سے متاثرہ افراد کو بات چیت، زبان سیکھنے کے مراحل اور معاشرتی شعور کےحصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آٹِزم سے متاثرہ ہر شخص ایک سکیل کا حصہ ہے۔ اس سکیل میں آگے وہ لوگ ہیں جو آٹِزم سے زیادہ متاثر ہیں اور جنھیں روز مرہ کے کاموں میں زیادہ مدد کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ دوسری طرف ایسے لوگ ہیں جو دوسروں پر زیادہ انحصار نہیں کرتے۔
آٹِزم کی کچھ علامات یہ ہیں: بولنا دیر سے سیکھنا، نظریں ملانے یا گفتگو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا، ایسے کاموں میں دقت ہونا جن میں دلائل اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہو،بڑی شدت سے بہت محدود چیزوں کا شوق ہونا اورہلنے جلنے کی اور محسوس کرنے کی مہارتوں کی کمی وغیرہ۔ آٹِزم سے متاثر ہونے والے ہر شخص میں یہ علامات مختلف نوعیت کے ساتھ ظاہر ہوتی ہیں۔ ASD سکیل پر مرض کی نوعیت جاننے کے لیےباقاعدہ تشخیص بہت ضروری ہے تاکہ مریض کو مناسب مدد مہیا کی جا سکے۔