عمومی سوالات
آٹِزم سے متاثرہ افراد تعلقات قائم نہیں کر سکتے؟
تحقیق نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ آٹِزم سے متاثرہ افراد اپنے ارد گرد کے لوگوں سے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں بلکہ ان تعلقات سے خوش بھی رہتے ہیں۔ آٹِزم کے جتنے بھی کیس ریکارڈ پر ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے افراد اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں سے بڑے اچھے تعلقات قائم کر سکتے ہیں اور کرتے ہیں۔ ان تعلقات کی ابتدا کئی بار مشکل ہوتی ہے لیکن بہر حال یہ لوگ ان تعلقات کو قائم رکھنے کے قابل ہوتے ہیں۔
متعلقہ سوالات
کیا آٹزم کا مسئلہ صرف لڑکوں کو ہوتا ہے؟
آٹِزم کی علامات والے بچے بڑے ہو کر ٹھیک ہوجائیں گے؟