عمومی سوالات
آٹزم سے متاثرہ بچوں کو ہراساں کیے جانے پر کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟
آٹسٹک بچوں میں اپنے ہم عمر بچوں کی نسبت ہراساں ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔ آٹسٹک بچوں میں یہ مسئلہ زیادہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ وہ آپ کے ساتھ اس بارے میں بات بھی نہیں کرسکتے۔ پہلے مرحلے میں بچے کو یہ سمجھایا جائے کہ کس طرح کا سلوک ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے، جسے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرنا نامناسب ہوتا ہے۔ اس میں آوازیں کسنا ، تذلیل کرنا ، دھکیلنا اور مارنا وغیرہ شامل ہیں۔ اس طرح کا سلوک پہچاننے پر وہ انتظامیہ کو اس کی اطلاع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اگلا مرحلہ میں ہراساں ہونے والے بچے کو اس بات کا یقین دلائیں کہ یہ اس کی غلطی نہیں ہے۔ اکثر اوقات ، ہراساں ہونے والے بچے اس چیز کا زمہ دار خود کو سمجھتے ہیں، جس سے ان کی ذہنی صحت پر مضراثرات پڑ سکتے ہیں۔ ان کو یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ انتظامیہ کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ آپ کو اسے قائل کرنا چاہیئے کہ اگلی بار جب کوئی اس کو ہراساں کرے تو وہ آپکو اطلاع دے تاکہ آپ مناسب کاروائی کرسکیں۔ اگر آپ آٹسٹک بچے کے والدین ہیں تو ، آپ اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے اسکول انتظامیہ سے بات کریں۔ اگر آپ استاد ہیں تو ، آپ کو اپنے کلاس روم میں بچوں کو ہراساں ہونے سے بچانے کے لیے مناسب اقدامات کرنے چاہیے۔ بچے کے مسائل سے آگاہ ہونے کے بعد ہراساں ہونے کے متعلق سیشن کا انعقاد کریں۔ کلاس کے بچوں کو آٹزم پر سیشن دیں تاکہ وہ الجھنے کی بجائے اس صورتحال کو سمجھیں۔ اکثر اوقات ، دھونس برتاؤ اس وقت سامنے آتا ہے جب بچے کسی ایسی صورتحال سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں جسے وہ پوری طرح سے نہیں سمجھ سکتے۔ ان کومعلومات فراہم کرنے سے مسئلہ کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔ بچوں میں دھونس برتاؤ کو روکنے کے لئے ٹیم بنانے کی مشقیں بھی ایک اچھا حل ہے۔
متعلقہ سوالات
آٹزم سے ملحقہ ذہنی بیماریاں کونسی ہیں؟
کیا میرا آٹسٹک بچہ نارمل سکول میں جا سکتا ھے؟